فهرس الكتاب

الصفحة 3664 من 6343

22 اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا ہے کہ وہ مشرکین کو اس بات کی خبر دے دیں کہ آخرت آئے گی اور میدان محشر میں ہم اور تم سبھی اللہ کے حضور جمع ہوں گے اور وہاں وہ ہمارے درمیان حق و انصاف کے مطابق فیصلہ کرے گا، اور ہم میں سے ہر ایک کو اس کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس میں مشرکین کو عذاب آخرت کی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہو اپنے کفر و شرک سے توبہ نہیں کریں گے تو عذاب آخرت کا انتظار کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت