فهرس الكتاب

الصفحة 1679 من 6343

(63) بھائیوں نے اللہ کی قسم کھا کر کہا کہ ہم کنعان سے یہاں چوری کرنے یا کسی بری نیت سے نہیں آئے تھے، ہم تو غلہ کے لیے آئے تھے، اور اس سے پہلے بھی آئے تھے اور چوری کا الزام ہم نہیں لگایا گیا تھا، اور نہ کبھی ہم نے زندگی میں ایسا کام کیا ہے۔ تو یوسف کے لوگوں نے کہا کہ اگر تم لوگ جھوٹے نکلے تو چور کو کیا سزا ملنی چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ جس کے سامان میں پیالہ ملے اسے بادشاہ اپنا غلام بنا لے، چوری کرنے والوں کو ایسی ہی سزا ملنی چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت