(33) موسیٰ (علیہ السلام) پر اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرا احسان یہ کیا کہ ان کی دعا قبول کر کے ان کے بڑے بھائی ہارون کو نبی بنا دیا۔ سورۃ طہ آیات (29، 30) میں ان کی دعا یوں نقل کی گئی ہے: (واجعل لی وزیرا من اھلی۔ ھارون اخی) اور میرا وزیر میرے کنبے میں سے متعین کردے، یعنی میرے بھائی ہارون کو، تو اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی اور فمرایا: (قد اوتیت سولک یاموسی) اے موسیٰ تیری مانگ پوری کردی گئی۔ (طہ: 36)