فهرس الكتاب

الصفحة 4715 من 6343

(27) اقوام گزشتہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے سنا کر اہل مکہ کو ڈرایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان مشرکین سے پہلے بہت سی قومیں گذر چکی ہیں، جو ان سے قوت میں زیادہ تھیں، جیسے عاد و ثمود کی قومیں اور فرعون موسیٰ وغیر ہم اور انہوں نے مختلف ممالک کی سیر بھی خوب کی، لیکن جب اللہ کا عذاب آیا تو کیا انہوں نے زمین میں کوئی ایسی جگہ پائی جہاں بھاگ کر چلے جاتے اور عذاب سے بچ جاتے؟ یا جب ان کی موت آیا تو کیا اس سے راہ فرار اختیار کرسکے؟ یہی حال مشرکین مکہ کا بھی ہوگا کہ اگر یہ لوگ یونہی مسلسل نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کرتے رہے، تو اللہ کا عذاب انہیں اپنی گرفت میں لے لے گا، اور اس سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت