فهرس الكتاب

الصفحة 5139 من 6343

(9) اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ایمان کی دعوت دینے کے لئے جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرمایا، تو اس دعوت کو قوت پہنچانے اور اس کی تائید کے لئے آپ کو بہت سے معجزات عطا کئے، جن میں سب سے بڑا اور اہم معجزہ قرآن کریم تھا، تاکہ لوگ ان معجزات کو دیکھ کر اور قرآن کریم کو سن کر ایمان لے آئیں اور کفر و شرک کی ظلموں سے نکل کر نور ایمان سے اپنے دلوں کو منور کرلیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے بڑا ہی مہربان اور رحم کرنے الا ہے، اسی لئے اس نے ان کی حالت پر رحم کرتے ہئے، ان کی ہدایت کے لئے کتاب بھیجی اور رسول مبعوث کیا، تاکہ وہ ایمان کی دولت سے سرفراز ہو کر جنت کے حقدار بنیں اور جہنم کی آگ کو اپنے آپ پر حرام بنائیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت