فهرس الكتاب

الصفحة 5670 من 6343

(4) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں کی خبر دی ہے جو اس نے مومنین صالحین کے لئے تیار رکھی ہے، فرمایا کہ ایسے لوگ نہایت لذیذ شراب پئیں گے جس میں کافور ملا ہوگا، تاکہ اسے ٹھنڈا کر دے اور اس کی تیزی کو زائل کر دے اور یہ کافور نہایت ہی لذیذ ہوگا اور دنیاوی کافور کی خرابیوں سے پاک ہوگا۔

اور وہ لذیذ شراب کبھی ختم نہیں ہوگی، اس لئے کہ وہ ہمیشہ جاری رہنے والا چشمہ ہوگا، جسے اہل جنت اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق جب اور جہاں چاہیں گے جاری کرلیں گے ادھر ان کا ارادہ ہوگا۔ اور ادھر چشم زدن میں ان کے سامنے جاری ہوجائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت