فهرس الكتاب

الصفحة 2025 من 6343

(68) مکہ میں کچھ ایسے کمزور مسلمان تھے جو نبی کریم کے ساتھ ہجرت نہیں کرسکے تھے، اور جب ہجرت کرنا چاہا تو قریش نے انہیں روک دیا اور زبان سے کلمہ کفر کہنے پر مجبور کیا، لیکن دل سے کفر کو ایک لمحہ کے لیے بھی قبول نہیں کیا، اور کچھ دنوں کے بعد جب انہیں ہجرت کا موقع ملا تو مدینہ پہنچ گئے اور رسول اللہ کے ساتھ جہاد کیا اور صبر و استقامت کا ثبوت بہم پہنچایا، اللہ تعالیٰ نے انہی مسلمانوں کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ انہیں قیامت کے دن معاف کردے گا اور ان کے حال پر رحم کرے گا۔ جب ہر آدمی کو صرف اپنی فکر ہوگی اور اس کوشش میں لگا ہوگا کہ اسے عذاب نار سے نجات مل جائے، اور دنیا میں ہر آدمی جو بھی خیر و شر کیے ہوگا اس کا اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت