فهرس الكتاب

الصفحة 2678 من 6343

(33) اللہ تعالیٰ کی عجیب و غریب کاریگری یہ بھی ہے کہ وہ آسمان سے بارش بھیجتا ہے تو زمین کھیتی اور پودوں سے ہری بھری ہوجاتی ہے، اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب کو اسی نے پیدا کیا ہے، سب کا وہی مالک ہے، وہ جس طرح چاہتا ہے ان میں تصرف کرتا ہے۔

اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے زمین میں پائے جانے والے تمام جانوروں اور چوپایوں کو انسانوں کے فائدے کے لیے تیار کیا ہے، اور سمندروں کو بھی ان کے لیے مسخر کردیا ہے، جن میں بڑے اور چھوٹے جہاز ان کے اسباب معیشت لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔

اور اس کی قدرت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آسمان اس کی مشیت سے اپنی جگہ پر رکا ہوا ہے، زمین پر نہیں گرتا، اللہ کی یہ ساری نعمتیں انسان سے اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ وہ ہر وقت اس کا شکر ادا کرتا رہے، اور اس کے معبود برحق ہونے کی قطعی اور یقینی دلیل یہ ہے کہ اسی نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اور جب ان کی دنیاوی زندگی کی عمریں پوری ہوجاتی ہیں تو انہیں موت دے دیتا ہے، اور جب قیامت آئے گی تو انہیں دوبارہ زندہ کرے گا اور ان کے اعمال کا انہیں بدلہ چکائے گا، لیکن انسان اتنا بڑا ناشکر گزار واقع ہوا ہے کہ جس خالق و مالک نے یہ نعمتیں دی ہیں اور جو ایسی عظیم قدرت والا ہے اسے چھوڑ کر دوسرے جھوٹے معبودوں کی پرست کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت