فهرس الكتاب

الصفحة 5752 من 6343

(2) آیات (4، 5) دلیل ہیں کہ بعث بعد الموت کے بارے میں پوچھنے والے وہ کفار تھے جو اس کا انکار کرتے تھے، اس لئے کہ ان دونوں آیتوں میں موجود دھمکی اور وعید شدید صرفک افروں کے لئے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ اپنی روح نکلتے وقت تکذیب بعث بعد الموت اور انکار توحید و رسالت کا انجام اچھی طرح جان لیں گے اور جب اپنی قبروں سے زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے اور جہنم کی طرف بھیجے جائیں گے تو انہیں اپنے کفر و انکار کا نتیجہ خوب معلوم ہوجائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت