فهرس الكتاب

الصفحة 1105 من 6343

(76) یہ تورات کی تختیاں تھیں م جن میں بنی اسرائیل کی دینی اور دینوی رہنمائی وبھلائی کی ہر بات نوشتہ تھی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ قصص آیت (33) ، میں فرمایا ہے: اور ہم نے گذشتہ قوموں کو ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو کتاب"تورات"دی جو لوگوں کے لیے نصیحتوں کا مجموعہ ہدایت کا ذریعہ اور اللہ کی رحمت تھی، ایک دوسرا قول یہ ہے کہ یہ تختیاں موسیٰ (علیہ السلام) کو تورات سے پہلے دی گئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ ان تختیوں کو وہ اس عزم کے ساتھ لیں کہ اس میں موجود احکام پر عمل پیراہوں اور نواہی سے اجتناب کریں، رخصت کے بجائے عزمیت فوافل کے ساتھ لیں کہ اس میں موجود احکام پر عمل پیراہوں اور نواہی سے اجتناب کریں، رخصت کے بجائے عزیمت اور نوافل سے پہلے فرائض کا اہتمام کریں، اور غیروں کی اذیت پر صبر کریں۔

(77) یعنی جو لوگ میرے اور امر کو ٹھکرائیں گے اور میری بندگی سے اعراض کریں گے، تم عنقریب ہی دیکھ لو گے کہ ہلاکت وبر بادی ان کا انجام ہوگا ؛، بعض مفسرین کا خیال ہے کہ"دارالفاسقین"سے مراد سرزمین شام وبیت المقدس ہے، وہاں کے رہنے والے عمالقہہ اللہ کے نافرمان ہوگئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے وعدہ کیا کہ عنقریب کوہی وہ لوگ ان علاقوں پر قابض ہوجا ءئیں گے چنانچہ موسیٰ (علیہ السلام) کی وفات کے بعد یوشع بن نون کی قیادت میں بنی اسرائیل نے عمالقہ سے جنگ کی اور ان علاقوں پر قابض ہوگئے، علماء تفسیر لکھتے ہیں کہ آیت کے اس آحصہ میں بنی اسرائیل کے لیے ایک قسم تنبیہ ہے کہ اگر وہ تورات میں موجود احکام وشرائع پر عمل پیرا نہیں رہیں گے اور اسے پس پشت ڈال دیں گے تو وہ بھی فاسق ہوجائیں گے، اور دنیا میں ذلیل خوار ہوں گے اور آخرت میں ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا، اور تفسیر کے قاعدہ کے مطابق یہ حکم ان تمام لوگوں کے بارے میں عام ہے جس کسی بھی دور میں اللہ کے احکام وشرائع سے روگردانی کریں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت