(39) جس طرح اللہ تعالیٰ وحی و رسالت کے ذریعہ کفر وشرک کی بیماری سے مردہ دلوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے، اسی طرح وہ اپنی عظیم قدرت کے ذریعہ آسمان سے بارش نازل کرتا ہے اور مردہ زمین کو زندگی بخشتا ہے اور مختلف قسم کے نباتات اگتے ہیں، یقینا یہ باتیں دلیل ہیں کہ اللہ ایک ہے اور مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے، لیکن ان دلائل سے انہی لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے جو آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور قرآن کریم کی آیات میں غور و فکر کرتے ہیں اور ان موجود عبرتوں اور نصیحتوں سے مستفید ہوتے ہیں۔