سورۃ النبا مکی ہے، اس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں
ُتفسیر سورۃ النبا
نام: دوسری آیت میں لفظ " النباء" آیا ے، جس سے مراد " روز قیامت" ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔
زمانہ نزول: یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ (عم یتسآء لون) مکہ میں نازل ہوئی تھی، ابن مردویہ نے ابن زبیر (رض) سے بھی یہی روایت کی ہے۔