فهرس الكتاب

الصفحة 4623 من 6343

(17) منافقین اور ان کے اعمال و انجام کا بیان ہوجانے کے بعد اب ایمان والوں کو نصیحت کی جارہی ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہیں اور منافقین کی طرح نفاق اور پوشیدہ ارتداد کے ذریعہ اپنے ظاہری نیک اعمال کو ضائع نہ کریں، (ولا تبطلوا اعمالکم) میں ہر اس کام سے روکا گیا ہے جو نیک عمل کو ضائع کر دے، جیسے احسان جتانا، فخر و ریا کاری کے لئے کام کرنا، یا کسی نیک عمل کی ابتدا کر کے اسے چھوڑ دینا یا کوئی ایسا کام کرنا جو ان اعمال کو ضائع کر دے۔

آیت (34) میں اللہ نے فرمایا کہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کا انکار کرتے ہیں، لوگوں کو دین اسلام میں داخل ہونے سے روکتے ہیں اور کفر سے تائب ہو کر اسلام میں داخل ہونے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گا، بلکہ انہیں دائمی عذاب میں مبتلا کرے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت