(80) اللہ تعالیٰ نے ان انبیاء کرام کو نبوت سے سرفراف کیا، اور ان کے آباء واخوان اور ان کی اولاد میں سے بہت سی جماعتوں کو چن لیا، اور انہیں خالص کی ہدایت دی، اور اچھے اخلاق واعمال کی تو فیق بخشی، اور چونکہ یہ سبھی ذریت ابراہیم میں سے تھے اس لیے یہ سارے خصائص و فضائل ابرا ہیم کے لیے باعث عزوافتخار بنے، اور ان کے درجات دنیا و آخرت میں بلند سے بلند تر ہوتے گئے۔،