فهرس الكتاب

الصفحة 4564 من 6343

(8) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی اہل قریش کی اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ قرآن جادو ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ تمہارا کیا انجام ہوگا، اگر یہ قرآن اللہ کا کلام ہوگا، اور تم اس کا انکار کرتے ہو، حالانکہ بنی اسرائیل کے ایک گواہ نے تورات کے بارے میں گواہی دی ہے کہ اسے اللہ نے نازل کیا ہے اس لئے اس میں کون سی تعجب کی بات ہے کہ قرآن بھی اللہ کے نازل کردہ کتاب ہو، چنانچہ وہ اسرائیلی گواہ ایمان لے آیا کہ یہ قرآن کلام الٰہی ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا حسن، مجاہد، قتادہ اور عکرمہ کی رائے ہے کہ یہ آیت مدنی ہے اور وہ گواہ عبداللہ بن سلام تھے جو تورات کے عالم تھے اور قرآن سننے کے بعد اس پر ایمان لے آئے اور مسلمان ہوگئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آگے فرمایا کہ اے اہل قریش ! تم لوگ محض کبر و عناد کی وجہ سے اپنے کفر پر ڈٹے رہے۔ بے شک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت