فهرس الكتاب

الصفحة 5992 من 6343

سورۃ البروج مکی ہے، اس میں بائیس آیتیں اور ایک رکوع ہے

تفسیر سورۃ البروج

نام: پہلی آیت میں ہی " البروج" کا لفظ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔

زمانہ نزول: یہ سورت بالاتفاق مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نیح ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ (والسماء ذات البروج) مکہ میں نازل ہوئی تھی۔

امام احمد نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز میں (والسماء ذات البروج) پڑھا کرتے تھے نیز امام امد نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز میں (والسماء ذات البروج) پڑھنے کا حکم دیا یہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت