فهرس الكتاب

الصفحة 1952 من 6343

(23) اگر اللہ تعالیٰ کسی کو اپنی مشیت کونی کے مطابق گمراہ چھوڑ دے تو نبی کریم کی ہزار خواہش کے باوجود وہ راہ راست پر نہیں آسکتا ہے، اور نہ عذاب الہی کو کوئی اس سے ٹال سکتا ہے، اس حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی متعدد آیتوں میں بیان فرمایا ہے۔ سورۃ یوسف کی آیات (96، 97) میں فرمایا ہے: (ان الذین حقت علیھم کلمۃ ربک لا یومنون۔ ولو جائتھم کل آیۃ حتی یروا العذاب الالیم۔) یقینا جن لوگوں کے حق میں آپ کے رب کی بات ثابت ہوچکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے، چاہے ان کے پاس تمام دلائل پہنچ جائیں، جب تک کہ وہ دردناک عذاب کو نہ دیکھ لیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت