فهرس الكتاب

الصفحة 5215 من 6343

(7) اس آیت کریمہ میں مومنوں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ آج تم اپنے جن کافر رشتہ داروں سے محض اللہ کی خاطر اظہار بیگانگی کر رہے ہو ان میں بہت سے لوگ مستقبل قریب میں ایمان لے آئیں گے اور پھر تمہاری عداوت، دوستی اور محبت میں بدل جائے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ کفار قریش نے فتح مکہ کے بعد جوق در جوق صفا پہاڑی پر آ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھوں پر بیعت کی اور مومنوں کی جماعت میں شامل ہوگئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت