(43) پھر ان تمام جماعتوں میں سے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کرے گا جو دنیا میں زیادہ سرکش اور متکبر تھے اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرتے تھے اور احکام الہی کو درخور اعتناء نہیں سمجھتے تھے، اللہ تعالیٰ کہتے ہیں ہم زیادہ جانتے ہیں کہ وہ جہنم میں جلائے جانے کے زیادہ مستحق ہیں۔ چنانچہ پہلے انہیں جہنم میں ڈالا جائے گا پھر دوسرے جہنمی ڈالے جائیں گے۔