فهرس الكتاب

الصفحة 2354 من 6343

(52) حافظ ابن کثیر نے اس آیت کا تعلق گزشتہ آیت سے بتایا ہے اور مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ مومنین ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے لیکن جن مجرموں کی طرف ہانک کرلے جایا جائے گا ان کا کوئی سفارشی نہیں ہوگا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الشعراء آیات (100، 101) میں فرمایا ہے: (فما لنا من شافعین۔ ولا صدیق حمیم) اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں اور نہ کوئی سچا غم خوار دوست۔ اور آیت کے دوسرے حصہ (الا من اتخذ عند الرحمن عھدا) کے بارے میں لکھا ہے کہ اس میں استثناء منقطع ہے، اس لیے اس سے مراد وہ مومنین ہیں جو لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتے ہیں اور اس کے مطابق دنیاوی زندگی میں عمل کرتے ہیں، یہی لوگ دوسرے مومنوں کی شفاعت کریں گے اور ان کے لیے دوسرے مومنین کی شفاعت قبول کی جائے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت