فهرس الكتاب

الصفحة 2019 من 6343

(66) رسول اللہ کی طرف افترا پردازی کی نسبت کی تردید کرنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیتوں کی تصدیق نہیں کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ حق کی طرف ان کی رہنمائی نہیں کرتا ہے، اور آخرت میں انہیں دردناک عذاب ملے گا۔ اور نبی کریم کی صداقت کی بشارت دیتے ہوئے آیت (105) میں فرمایا کہ جھوٹ وہ لوگ بولتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے، جھوٹ بولنا کافروں کی لازمی صفت اور ان کی عادت ہے (اور کفار قریش اس زمرے میں بدرجہ اولی داخل ہیں) اور اس سے بڑھ کر جھوٹ کیا ہوسکتا ہے کہ وہ اللہ کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں، رسول اللہ تو مومنوں کے سردار ہیں اور سب سے سچے، سب سے نیک اور ایمان و عمل کے اعتبار سے سب سے اچھے انسان ہیں وہ کیسے جھوٹ بول سکتے ہیں۔ موطا امام مالک کی روایت ہے نبی کریم سے پوچھا گیا کہ کیا مومن جھوٹ بولتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: نہیں، پھر آپ نے یہی آیت پڑھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت