فهرس الكتاب

الصفحة 3019 من 6343

20۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کو بذریعہ وحی حکم دیا کہ آپ اپنی لاٹھی سمندر کے پانی پر مارئیے، انہوں نے ایسا ہی کیا، اور آل یعقوب کے بارہ گروہوں کے لیے سمندر میں بارہ راستے بن گئے، اور پانی اونچے پہاڑ کی طرح دونوں کناروں پر کھڑا ہوگیا، اور اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ فرعون اور اس کی فوجوں کو سمندر کے قریب لاتا گیا، اور موسیٰ اور ان کے ساتھ سمندر میں بنے راستوں سے گذر کر دوسری طرف چلے گئے، فرعون نے بھی اپنی فوج کے ساتھ انہی راستوں سے گذرنا چاہا، اور جب وہ بیچ سمندر میں پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے پہاڑ کی طرح کھڑے پانی کو ان پر لوٹا دیا، اور سب کے سب ڈوب گئے۔

آیت 67 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ موسیٰ اور فرعون کا یہ واقعہ بہت ہی عبرت انگیز ہے، اور اللہ کی عظیم قدرت کی دلیل ہے، نیز فرمایا کہ فرعونیوں میں سے صرف چند ہی ایمان لائے، جیسے حزقیل اور ان کی ایک بیٹی، فرعون کی بیوی آسیہ اور دیگر چند افراد، باقی سب فرعون ہی کی پیروی کرتے رہے، یہاں تک کہ غرقاب ہوگئے

آیت 68 میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے اور اپنے دشمنوں سے ضرور انتقام لیتا ہے، اور اپنے نیک بندوں پر رحم کرتا ہے اور انہیں تکلیف و مصیبت سے نجات دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت