فهرس الكتاب

الصفحة 6057 من 6343

(3) بدنصیب اہل کفر قیامت کے دن شدید گرم آگ میں جلتے رہیں گے جو انہیں ہمہ وقت ہر چہار جانب سے گھیرے رہے گی، اور انہیں کھولتا ہوا گرم پانی پلایاج ائے گا، سورۃ الکہف آیت (29) میں آیا ہے۔ (وان یستغیثوا یغاثوا بماء کالمھل یشوی الوجوہ) " اگر وہ فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جوتیل کی تلچھت جیسا ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا۔ "

اور ان کا کھانا ایک کانٹے دار درخت کا خشک پھل ہوگا جو نہایت بدبدو دار، نہایت بدشکل، نہایت بد مزہ اور نہایت زہریلا ہوگا، جسے عرب والے " شبرق" اور اہل حجاز " ضریع" کہتے ہیں، جسے اونٹ بھی نہیں کھا پاتا ہے اور جس سے نہ ان کے جسم فربہ ہوں گے اور نہ ہی ان کی بھوک ہی ختم ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت