فهرس الكتاب

الصفحة 4140 من 6343

29 شرک کا ایک بدترین نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مشرکین کے سامنے جب صرف اللہ کا نام لیا جاتا ہے اور کہا جا تا ہے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے تو ان کے دل سخت ترین تنگی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جس کا اثر ان کے چہروں پر ظاہر ہوجاتا ہے، اور جب ان کے جھوٹے معبودوں کے نام لئے جاتے ہیں تو خوشی کے مارے ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں، ان کی بدنصیبی دیکھئے کہ دونوں ہی حال میں وہ انتہا کو پہنچے ہوتے ہیں، جب صرف اللہ کا نام آتا ہے تو فرط غم سے ان کے چہروں کا رنگ بدل جاتا ہے اور جب جھوٹے معبودوں کا نام لیا جاتا ہے تو پھولے نہیں سماتے اور خوشی کے آثار ان کے چہروں پر نمایاں ہتے ہیں، العیاذ باللہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت