فهرس الكتاب

الصفحة 5514 من 6343

(14) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کی اس دعا کا ذکر کیا ہے جس کے سبب طوفان آیا اور تمام اہل کفر ہلاک ہوگئے انہوں نے کہا، میرے رب ! اب خشک زمین پر کسی بھی کافر کو نہ رہین دے، اس لئے کہ اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو وہ تریے بندوں کو گمراہ کریں گے اور انہیں ت وحید کی راہ سے ہٹا کر شرک کی راہ پر لگا دیں گے اور ان کی نسل میں بھی کافرو فاجر لوگ پیدا ہوں گے، نوح (علیہ السلام) نے یہب ات اپنی قوم کا طویل تجربہ کرنے کے بعد کہیتھی، انہیں ان کے اخلاق و کردار کی پوری خبرت ھی، اور یقین ہوگیا تھا کہ اب یہ قوم ہرگز نہیں سدھرے گی اور نہ ان کی نسل میں اچھے لوگ پیدا ہوں گے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کرلی اور تمام کفاروں کو ہلاک کردیا اور نوح اور ان کے مومن ساتھیوں کو نجات دے دی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت