فهرس الكتاب

الصفحة 4138 من 6343

28 مشرکین کو ان نشانیوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور توحید باری تعالیٰ سے برگشتہ ہو کر بتوں کو اللہ کی جناب میں اپنا سفارشی بنا لیا، اللہ تعالیٰ نے ان سے اپنے نبی کی زبانی فرمایا کہ کیا یہ بت تمہارے سفارشی ہوں گے اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس عقل ہے؟ ! کیونکہ وہ تو مٹی اور پتھر کے بنے بت ہیں، شفاعت کی تمام قسموں کا مالک تو وہ اللہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے، اور اسی کے پاس سب کو لوٹ کر جانا ہے، اس کی اجازت کے بغیر کوئی شفاعت نہیں کرسکے گا، اس لئے شفاعت کی اجازت اسی سے طلب کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت