(65) آیت (72) میں جب قسم اول کے مسلمانوں کا ذکر آچکا ہے انہی کا دوبارہ ذر کر ہو رہا ہے تاکہ اللہ کے نز دیک ان کا مقام ومرتبہ بیان کیا جائے اور اللہ کی طرف سے انہیں جو اجر عظیم ملے گا اس کی انہیں خوشخبری دی جائے مہاجرین وانصار کی اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے علاوہ قرآن کریم کی کئی آیتوں میں تعر یف کی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کا بڑا مقام ہے۔