فهرس الكتاب

الصفحة 4552 من 6343

(21) اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں اپنی ربوبیت کے جو مظاہر بیان کئے ہیں، بندوں پر اپنے جن لطف و کرم کا ذکر کیا ہے اور حق و عدل کی جو تائید اور ظلم و باطل کی جوت ردید کی ہے، ان کا تقاضا ہے کہ اس کے بندے اس کی حمد و ثنا بیان کرتے رہیں۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو سارے جہان کا رب ہے، اس لئے تم اسی کی تعریف بیان کرو نہ کہ بتوں اور جھوٹے معبودوں کی اور سنو ! آسمانوں اور زمین میں ہر بڑائی اور ہر کبریائی اسی کے لئے سزا وار ہے، اس لئے کہ وہ زبردست اور ہر چیز پر غالب ہے اور اپنے تمام اعمال و تصرفات میں نہایت ہی حکیم و دانا ہے، اس کا کوئی عمل حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت