(13) ایمان صادق کسے کہتے ہیں؟ اور حقیقی مومن کون ہے؟ اسی کیتشریح کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حقیقی معنوں میں اہل ایمانت و وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر صدق دل سے ایمان لے آئے، ایسا ایمان جس کے بعد ان کے دل کے کسی گوشہ میں شک کا شائبہ تک باقی نہ رہا، اور اپنے مال اور اپنی جان کے ذریعہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور دیگر اعمال صالحہ بھی کئے۔ یہی لوگ اپنے ایمان کے دعویٰ میں صادق ہیں نہ کہ وہ دیہاتی جن کے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا اور نہ ان کے عمل نے ان کے صادق الایمان ہونے کی تصدیق کی۔