(5) آیت (2) کی تفسیر میں گذر چکا ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں پائی جاتی ہیں، ان سب کا مالک اللہ ہے، وہ ان میں جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے اور تمام مخلوقات کے معاملات کا تعق صرف اللہ سے ہے، وہی ان کی تدبیر کرتا ہے، اسی کے فیصلے ان پر نافذ ہوتے ہیں، کوئی نہیں جو اس کے فیصلوں کے آڑے آسکے۔