فهرس الكتاب

الصفحة 4939 من 6343

(19) اللہ تعالیٰ نے فرعون اور فرعونیوں کے پاس موسیٰ اور ہارون کو نبی بنا کر بھیجا، تاکہ وہ انہیں آسمان و زمین کے خلاق الہ واحد کی بندگی کی طرف بلائیں اور اللہ نے انہیں اپنی صداقت کے اثبات کے لئے نو نشانیاں دیں، جن کا ذکر گزشتہ سورتوں کی تفسیر میں کئی بار آچکا ہے موسیٰ اور ہارون نے ایک ایک کر کے وہ تمام نشانیاں پیش کردیں لیکن فرعون اپنے کبر و غرور کے نشے میں ان سب کا انکار کرتا چلا گیا اور اللہ کی وحدانیت اور اس کی عبودیت کا اقرار کرنے کی اسے توفیق نہیں ہوئی بالاخر اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی سخت گرفت کی جس سے دنیا کی کوئی طاقت اسے بچا نہ سکی اس لئے کہ اللہ کی قادر مطلق ہستی پر کون غالب آسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت