فهرس الكتاب

الصفحة 3533 من 6343

تفسیر سورۃ السجدہ

سورۃ السجدہ مکی ہے، اس میں تین آیتیں اور تین رکوع ہیں

نام: آیت (15) (انما یومن بایاتنا الذین اذا ذکروا بھا خرواسجداً) سے ماخوذ ہے۔

زمانہ ناول: بیہقی اور ابن مردویہ وغیرہ نے ابن عباسی (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ پوری سورت مکی ہے۔ ابن عباس (رض) کی ایک دوسری روایت کے مطابق 20/19/18 تین آیتیں مدنی ہیں۔

بخاری و مسلم نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الدہر پڑھا کرتے تھے اور ترمذی، نسائی اور حاکم وغیر ہم نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ تبارک الذی نہیں پڑھ لیتے تھے، سوتے نہیں تھے۔

جیسا کہ مکی سورتوں کا خاصہ ہے، اس میں بھی توحید، رسالت اور بعث بعد الموت جیسے موضوعات بیان کئے گئے ہیں اور کفار مکہ کو ان پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت