(6) اسی رئیس المنافقین نے کہا تھا:" اللہ کی قسم ! مدینہ واپس پہنچ کر ہم میں جو عزت والا ہے، وہ ذلیل کو نکال دے گا" او اس منافق کے ذہن میں ہ بات نہیں آئی کہ فی الحقیقت عزت و غلبہ اور سربلندی تو اللہ، اس کے رسول، اور مومنوں کے لئے ہے، لیکن منافقین اپنی کو رمغزی کے سبب اس حقیقت کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں۔