فهرس الكتاب

الصفحة 5312 من 6343

(4) اللہ تعالیٰ نے شیاطین کو مارنے کے لئے ستاروں سے پھوٹنے والے انگارے بنائے ہیں اور اللہ سے سرکشی اور اس کے بندوں کو گمراہ کرنے کے سبب آخرت میں انہیں آگ کا عذاب دیا جائے گا اور جو کفار دنیا میں ان کی پیروی کریں گے ان کے لئے بھی اللہ نے جہنم کا عذاب تیار کیا ہے اور جہنم بہت ہی برا ٹھکانا ہوگا جس میں جہنمیوں کو غایت درجہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جہنمی جب جہنم میں ڈالے جائیں گے تو اس کی بہت ہی بری اور خطرناک آواز سنیں گے اور اس کی آگ جہنمیوں کے جسموں کے ساتھ اس طرح کھول رہی ہوگی جیسے ہانڈی میں جوش مارتا ہوا پانی کھولتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت