فهرس الكتاب

الصفحة 1232 من 6343

(55) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہو سلم کو حکم دیا کہ مومنوں کو دشمنوں کے خلاف جنگ پر ابھاریں اما مسلم نے انس بن مالک (رض) سے روایت کی ہے میدان بدر میں جب آپ نے دیکھا کہ کفار قریش مکہ سے اپنی پوری طاقت لے آگئے ہیں تو آپ نے مجاہدین اسلام کو مخاطب کر کے فرمایا کہ بڑھو اس جنت کی طرف جس کی کشادہ گی آسمانوں اور زمین کو محیط ہے، الحدیث، اور اللہ نے یہ وعدہ کیا کہ بیس مجاہدین اسلام صبر وثبات قدمی کے ساتھ دوسو پر اور ایک سے ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے۔

یہ آیت غزوہ بدر کے مقع سے نازل ہوئی تھی اور مسلمانوں کو حکم دیا گیا تھا کہ دس کافروں کے مقابلہ میں ایک مسلمان ڈٹ جائے اور بھاگے نہیں امام بخاری رحمہ اللہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو دس کے مقابلہ میں ایک اور دو سو کے مقابلہ میں بیس کے لیے ڈٹ جا نا واجب ہوگیا اور فرار حرام ہوگیا اس کے بعد آیت (66) نازل ہوئی جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیے اس حکم میں تخفیف کردی اور دوسو کے مقابلہ میں ایک سو اور دوہزار کے مقابلہ میں میں ایک ہزار کا ڈٹ جانا واجب ہوگیا اور فرار ناجائز ہوگیا، بعض علماے نے کہا ہے کہ پہلی آیت دوسری آیت کے ذریعہ منسوخ ہوگئی اور بعض نے لکھا ہے دوسری آیت کے ذریعہ سابق حکم منسوخ نہیں ہوا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس میں تخفیف کردی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت