(17) کفار قریش اور دیگرکفار عرب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شدیدبغض و عداوت رکھتے تھے، آپ جب بھی قرآن کی تلاوت کرتے تو وہ لوگ آپ کو ایسی عداوت اور نفرت بھیر نگاہوں سے دیکھتے کہ گگر اللہ آپکی حفاظت نہ کرتا تو آپ ان کی برینظر کے زیر اثر ہوجاتے، لیکن اللہ کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل حال رہا ہے مشرکین کہتے کہ محمد کو جنون لاحق ہوگیا ہے اسی لئے ایسی بہکیب ہکی باتیں کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ان کی اس کافرانہ بات کی تردید کی اور کہا کہ محمد جنوں نہیں ہیں بلکہ وہ اللہ کے نبی اور رسول ہیں، ان و اللہ نے اس لئے مبعوث کیا ہے تاکہ وہ اسے جن و انس تک اللہ کا آخری پیغام پہنچا دیں۔ وباللہ التوفیق۔