فهرس الكتاب

الصفحة 2578 من 6343

(25) نوح (علیہ السلام) بھی اللہ کے بڑے انبیا میں سے تھے، انہیں چالیس سال کی عمر میں نبوت ملی، اس کے بعد سے نو سو پچاس سال تک اپنی قوم میں دعوت کا کام کرتے رہے، لیکن وہ لوگ اپنے کفر و استکبار پر اڑے رہے، تو نوح (علیہ السلام) نے ان پر بددعا بھیج دی اور اپنے رب سے کہا: (انی مغلوب فانتصر) اے میرے رب ! میں مغلوب ہوں تو میری مدد فرما۔ (القمر: 10) اور کہا: (رب لا تذر علی الارض من الکافرین دیارا) میرے رب زمین پر کسی کافر کا گھر نہ چھوڑ۔ (نوح: 26) تو اللہ تعالیٰ نے طوفان کے ذریعہ نوح اور مسلمانوں کے سوا تمام کافروں کو ہلاک کردیا، نوح (علیہ السلام) طوفان کے بعد ساٹح سال تک زندہ رہے، اس طرح ان کی مجموعی عمر ایک ہزار پچاس سال ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت