فهرس الكتاب

الصفحة 1100 من 6343

(72) موسیٰ (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل سے یہ بھی کہا کہ تم کیسی بہکی بات کرتے ہو کیا میں تمہارے لیے اللہ کے علاوہ کوئی اور معبود لا دوں؟ اور اس نے جو تمہارے اوپر احسانات کئے ہیں اور دنیا والوں پر تمہیں جو فضیلت دی ہے ان سب کو فراموش کر جاؤں؟ اور کیا تم بھول گئے کہ ابھی کچھ ہی دنوں قبل اللہ نے تمہیں فرعونیوں کے عذاب اور ان کی غلامی سے نجات دلایا ہے، اگر آیت ، (141) میں مخاطب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے کے یہود یوں کو مان لیاجائے تو معنی یہ ہوگا کہ اللہ نے تمہارے آباء اجداد کو فرعو نیوں سے نجات دی تھی، اسی آیت سے استدلال کرتے ہوئے علمائے تفسیر نے لکھا ہے کہ اولاد اور اہل کی مصیبت آدمی کے ذاتی مصیبت کے مترادف ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت