فهرس الكتاب

الصفحة 4746 من 6343

(9) اللہ تعالیٰ عرش بریں پر مستوی ہے اور اپنے علم و قدرت کے ذریعہ آسمان و زمین کے تمام امور کی تدبیر کرتا ہے۔ بارش جو تمام پھلوں، پھولوں اور غذائے انسانی کی پیدائش کا سبب ہے، آسمان کی جانب سے نازل ہوتی ہے۔ خیر و شر اور رحمت و عذاب کے فیصلے آسمان میں ہوتے ہیں۔ لوح محفوظ، جس میں ہر چیز کی تفصیل پائی جاتی ہے وہ بھی آسمان میں ہے۔

ابن عباس (رض) نے " رزق" کی تفسیر بارش اور (وما توعدون) کی تفسیر جنت کی ہے۔ مجاہد نے (وما توعدون) سے مراد جنت و جہنم لیا ہے اور کلبی نے اس کی تفسیر خیر و شرکی ہے۔ شوکانی کہتے ہیں کہ (وما توعدون) سے یہ ساری چیزیں مراد ہیں، کیونکہ اعمال کی جزا و سزا، قضا و قدر اور جنت و جہنم سب آسمان میں ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت