(30) یہ دنیا دارالاعمل ہے، یہاں انسان کو اس لئے بھیجا گیا ہے تاکہ آخرت کی کامیابی کے لئے کوشش کرے، تو جو شخص دین اسلام کو چھوڑ کر کفر کی راہ اختیار کرے گا، قیامت کے دن اسے اپنے کفر کا مزا چکھنا ہوگا، اس لئے کہ اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ہے اور جو لوگ نیک عمل کریں گے وہ اپنے لئے جنت میں گھر بنائیں گے، تاکہ قیامت کے دن اللہ انہیں اپنے فضل و کرم سے وہاں بھیج کر ان کے ایمان و عمل صالح کا اچھا بدلہ دے، اور آدمی کو امید ہوجاتی ہے کہ اب جلد ہی بارش ہوگی، ہوا کو اس طرح چلانے پر صرف اللہ قادر ہے، تاکہ باران رحمت نازل کر کے لوگوں کے لئے ان کی روزی مہیا کرے اور تاکہ سمندر میں کشتیاں اس کے حکم سے ایک جگہ سے دوسری جگہ سامان تجارت لے کر منتقل ہوتی رہیں اور لوگ مختلف ممالک میں تجارتی سامانوں کی خرید و فروخت کے ذریعہ اپنی روزی حاصل کریں اور اپنے رب کا شکر ادا کریں۔