فهرس الكتاب

الصفحة 5545 من 6343

(17) اس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نگہبان فرشتوں کی ایک جماعت کو وحی کی حفاظت کے لئے اس لگے لگا دیتا ہے تاکہ اسے معلوم ہوجائے (یعنی کھل کر بات سامنے آجائے) کہ انہوں نے اپنے رب کا پیغام بحفاظت تمام اس کے رسول تک پہنچا دیا یہ۔

دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے " تاکہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جان لیں کہ جبریل اور ان کے ساتھی فرشتوں نے اپنے رب کا پیغام بحفاظت تمام ان تک پہنچا دیا ہے۔ "

تیسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے " تاکہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جان لیں کہ گزشتہ انبیاء نے بھی انہی کی طرح اپنے رب کا پیغام اپنی قوموں تک پہنچا دیا تھا۔ "

(واحاط بمالدیھم) اور نگہبان فرشتوں، یا اللہ کی جانب سے پیغام رسانی کرنے والے فرشتوں کے تمام احوال سے اللہ تعالیٰ پوری طرح باخبر رہتا ہے، ان کا کوئی حال اللہ کے احاطہ علم سے خارج نہیں ہوتا۔ (واخصی کل شیء عدداً) اور اللہ کے پاس چیزوں کا اجمالی علم نہیں، بلکہ مخلوقات کے ہر فرد کا الگ الگ تفصیلی علم ہے۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت