(14) اس بدبخت جہنمی کا مزید حال بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آج (یعنی قیامت کے دن) اس کا کوئی رشتہ دار یا دوست نہیں ہوگا، جو اس کے لئے سفارشی بنے اور اسے اللہ کے عذاب سے بچا لے سورۃ غافر آیت (18) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (وانذرھم یوم الازقۃ ہ اذا القلوب لدی الحناجر کا ظمین مالظلامین من حمیم ولا شفیع یطاع) " اور انہیں بہت ہی قریب آنے والی (قیامت) سے آگاہ کردیجیے، جبکہ دل حلق تک پہنچ جائیں گے اور سب خاموش ہوں گے ظالموں کا نہ کوئی دلی دوست ہوگا نہ سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے" اور اس بدبخت کو کھانے کے لئے جہنمیوں کے خون اور پیپ کے سوا کچھ بھی نہ ملے گا۔ یہ بدترین کھاناصرف کفر اور وہ مجرمین کھائیں گے جو اللہ کے اوامرونواہی کو پس پشت ڈال دیتے تھے اور قصداً ماصی اور جرائم کا ارتکاب کرتے تھے۔