فهرس الكتاب

الصفحة 4112 من 6343

(12) قیامت کے دن بتوں کے پجاریوں کا انجام بد بیان کرنے کے بعد، اب ان موحدین کا انجام بیان کیا جا رہا ہے جو بتوں کی پرستش نہیں کرتے اور اپنے دل و دماغ اور تمام اعضاء جوارح کے ساتھ اللہ کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں اور اس کے سوا کسی کو پرکاہ کی بھی حیثیت نہیں دیتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کے لئے جنت کی خوشخبری ہے اس خوشخبری کا ذکر قرآن کریم کی بہت ساری آیتوں میں آیا ہے، انہی میں سے یہ آیت بھی ہے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورۃ یونس کی آیت (64) (لھم البشری فی الحیاۃ الدنیا و فی الاخرۃ) کی تفسیر بیان کرتے ہئے فرمایا کہ " مومن کو اچھے خواب دکھائے جاتے ہیں" اور یہ خوشخبری اسے دنیا سے رخصت ہوتے وقت اور قبر میں دی جاتی ہے اور میدان محشر میں بھی دی جائے گی۔

اور جو خوشخبری بتوں سے اعراض کرنے والے موحدین کو دی گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے وہی خوشخبری ان لوگوں کی ودی ہے جو کتاب اللہ اور سنت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہر افضل و احسن بات سن کر اس پر عمل کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ یہی لوگ جادہ حق پر گامزن ہیں اور اپنے جسموں میں عقل سلیم رکھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت