فهرس الكتاب

الصفحة 4849 من 6343

(8) (سدرۃ المنتھی) ایک عظیم درخت ہے، جو ساتویں آسمان پر پایا جاتا ہے (مسلم) ایک صحیح روایت کے مطابق یہ درخت چھٹے آسمان پر ہے اور اس کا نام (سدرۃ المنتھی) اس لئے ہے کہ زمین سے جو کچھ اوپر چڑھتا ہے، اس کی انتہا وہی درخت ہے، اس کے ماوراء کیا ہے کسی کو معلوم نہیں ہے گویا بیری کا وہ درخت اس جگہ ہے جہاں مخلوقات کے علم، شہداء کی روحوں اور زمین سے اوپر چڑھنے والے تمام اعمال کی انتہا ہے، یعنی وہ جگہ تمام آسمانوں اور زمین کے اوپر ہے، وہاں مخلوقات کی بلندی کی انتہا ہے۔

نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شب معراج میں اسی (سدرۃ المنتھی) کے پاس جبریل (علیہ السلام) کو دیکھا تھا، جس کے قریب شیطان نہیں پھٹک سکتا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت