فهرس الكتاب

الصفحة 3414 من 6343

(27) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے کہا جا رہا ہے کہ ہم نے جس طرح گزشتہ آسمانی کتابیں ان وقتوں کے انباء پر نازل کی تھیں، اسی طرح اس قرآن کو آپ پر نازل کیا ہے اور اہل کتاب میں سے بہت سے لوگ اس پر ایمان لے آئیں گے اور عربوں سے بھی بہت سے لوگ اس پر ایمان لے آئیں گے اور ہماری آیتوں کا انکار ان تمام گروہوں میں سے صرف وہی لوگ کریں گے جو ہٹ دھرمی کے ساتھ اپنے کفر پر جمے رہیں گے مفسرین لکھتے ہیں کہ جیسا اللہ تعالیٰ نے یہاں غیب کی خبر دی ہے ویسا ہی ہوا، کچھ یہود اور بہت سے نصاریٰ اور اکثر و بیشتر قبائل عرب دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے اور نور اسلام نے ان کے دلوں کو روشن کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت