فهرس الكتاب

الصفحة 5516 من 6343

(15) کافروں پر بد دعا کرنے کے بعد نوح (علیہ السلام) نے آخر میں اپنے لئے، اپنے ماں باپ کے لئے اور ان تمام مومن مردوں اور عورتوں کے لئے مفغرت کی دعا کی جو ان کے گھر میں داخل ہوں اور آیت کے آخر میں پھر کافروں پر بد دعا کی اور کہا کہ اے اللہ ! تو ظالموں اور کافروں کی ہلاکت و بربادی اور نقصان و خسارہ میں اضافہ ہی کرتا رہ۔ امام شوکانی لکھتے ہیں کہ نوح (علیہ السلام) کی بد دعا قیامت تک ہونے والے ہر کافر کو شامل ہے، جیسا کہ ان کی نیک دعا قیامت تک آنے والے ہر مومن مرد و عورت کو شامل ہے۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت