فهرس الكتاب

الصفحة 1217 من 6343

(42) اس کا تعلق بھی انہی کفار قریش سے ہے جو میدان بدر میں مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہوئے تھے لیکن بعض مفسرین کا خیال ہے کہ یہاں کافروں سے مراد وہ ہیں جو میدان میں قتل نہیں ہوئے تھے اور بھاگ کر مکہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یعنی جب ان کی موت آئی تو فرشتے ان کے چہروں اور پیٹھو پر کوڑے بر سارہے تھے اور ایک رائے یہ ہے کہ ایسا قیامت کے دن ہوگا جب کفار جہنم کی طرف ہنکائے جائیں گے، حافظ بن کثیر کہتے ہیں کہ اگرچہ اس آیت کا تعلق واقعہ بدر سے ہے لیکن یہ حکم تمام کافروں کو شامل ہے جیسا کہ اللہ نے سورۃ انعام آیت (93) میں فرمایا ہے کہ فرشتے اپنے رب کے حکم سے انہیں مار ہے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا یہ تمہارے ہی کئے کا نتیجہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت