فهرس الكتاب

الصفحة 2307 من 6343

(22) اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ زمین پر موجود تمام مخلوقات فنا کے گھاٹ اتار دی جائے گی، کوئی باقی نہیں رہے گا، صرف اللہ تعالیٰ کی ذات رہ جائے گی، وہی زمین اور اپنی تمام مخلوقات کا تنہا وارث ہوگا، اور پھر سب کے سب دوبارہ زندہ ہو کر اسی کے پاس آئیں گے اور اس کے حضور کھڑے ہو کر اپنے اعمال کا حساب چکائیں گے اور اچھا یا برا بدلہ پائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت