فهرس الكتاب

الصفحة 6035 من 6343

(2) اس اعلیٰ و ارفع رب کی ایک صفت یہ ہے کہ اس نے تمام مخلوقات کو پہلی بار پیدا کیا اور ہر مخلوق کو اس کے حساب حال مناسب شکل و صورت دی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ سب حکیم و علیم باری تعالیٰ کی صناعی اور کاریگری ہے جس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔

اور باری تعالیٰ کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ اس نے کتاب تقدیر میں تمام اشیاء اور تمام خیر و شر کو مقدر فرمایا اور ہر مخلوق کے لئے جو کچھ مقدر فرمایا اسے پانے کے لئے اس کی رہنمائی فرمائی، چنانچہ وہ اس کے معین زمان و مکان میں اسے پاک کر رہتا ہے۔ انسان کی انتمام اشیاء کی طرف رہنمائی کی جو اس کے لئے مفید ہیں اور ان سے استفادہ کا علم دیا جانوروں اور چوپایوں میں مذکر و مؤنث بنایا اور مذکر کو مؤنث کے ساتھ جفت کرنا سکھایا، انسانوں اور جانوروں کی روزی فراہم کی اور ہر ایک کو اس تک پہنچنے اس سے استفادہ کرنے اور اس سے اپنا پیٹ بھرنے کی طرف رہنمائی کی تاکہ ان کی نسلیں باقی رہیں، اور اپنے خالق کی حکمت و مصلحت کے تقاضوں کو پوری کرتی رہیں۔

اور باری تعالیٰ نے زمین میں مختلف قسم کی گھاس پیدا کی جو جانوروں کے لئے چارہ بنتی ہے اور وہ ہری گھاس کچھ دنوں کے بعد اپنی ترو تازگی کھو دیتی ہے اور خشک ہو کر ایسی ہلکی پھلکی اور سیاہ ہوجاتی ہے کہ ہوائیں اسے اڑائے پھرتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت