فهرس الكتاب

الصفحة 4437 من 6343

(31) اہل جنت کے سامنے سونے کی رکابیوں اور پلیٹوں میں لذیذ ترین کھانے پیش کئے جائیں گے اور سونے ہی کے بنے پیالوں کا دور چلے گا جو انواع و اقسام کی بہترین شرابوں سے لبالب ہوں گے۔ صحیحین میں حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:" تم لوگ ریشم اور دیباج نہ پہنو اور سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ کھاؤ پیؤ یہ چیزیں دنیا میں کافروں کے لئے ہیں اور تمہارے لئے جنت میں۔ "

اور جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی کوئی نفس خواہش کرے گا اور جس سے آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو سرور ملے گا، اور اہل جنت سے کہا جائے گا کہ اب تم ہمیشہ یہیں رہو گے، نہ تمہیں موت لاحق ہوگی اور نہ یہ نعمتیں ختم ہوں گی اور یہ جنت تمہیں ان بھلائیوں اور نیک کاموں کے بدلے ملی ہے جو تم دنیا میں کرتے رہے تھے۔ یعنی جس طرح ایک انسان جب دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اس کے ورثہ اس کے مال و جائیداد کے حقدار بن جاتے ہیں، اسی طرح تم اپنے نیک اعمال کے بدلے اس جنت کے وارث بن گئے ہو؟

اور جنت میں تمہیں بے شمار تازہ اور خشک پھل ملا کریں گے جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ہی تمہیں ان کے کھانے سے کبھی روکا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت